کہا جاتا ہے کہ بالی وڈکے سٹارز کے گھر جتنے برے ہیں اس سے بھی لمبے چوڑے ان کے بلز ہیں ، شاہ رخ خان ماہانہ 43 سے 45 لاکھ بھارتی روپے ،کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کا ماہانہ بل 8 سے 10 لاکھ . سلمان خان اپنے ایک عالیشان اپارٹمنٹ کا ماہانہ بل 23 سے 25 بھارتی لاکھ روپے، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 13 سے 15 لاکھ بھارتی روپے، امیتابھ بچن 22 سے 25 لاکھ بھارتی روپے. سیف علی خان اور کرینہ کپور ماہانہ بل 30 سے 32 لاکھ بھارتی روپے جبکہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان 9 سے 11 لاکھ بھارتی روپے ادا کرتے ہیں.
”یوں بھارتی میڈیا کی طرف سے جاری کردہ اس رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کچھ نہیں تو درج بالا سلیبرٹیز اتنے لاکھ کا بل تو ضرور ادا کرتی ہیں”. یاد رہے کہ بالی وڈ کی سلیبرٹیز جتنا کماتی ہیں اسی حساب سے ان کے اخراجات بھی ہیں اور گھروں کے بلز بھی ہیں جن کو وہ ہر ماہ ادا کرتی ہیں. کنگ خان ہوں یا کترینہ ، کرینہ سب عالیشان بنگلوں میں رہتے ہیں. بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس وقت شاہ رخ خان اپنے گھر کا سب سے زیادہ بل ادا کرتے ہیں. کرینہ کپور بھی پیچھے نہیں ہیں وہ لاکھوں روپے کا بل ادا کر تی ہیں.