نئی دہلی : کچھ شرم ہوتی ہے ، کچھ حیاہوتی ہے، بھارتی گلوکاروں نے پاکستانی گلوکاروں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کے بھارت میں‌ داخلے پر پابندی کا مطالبہ کردیا . بھارتی سینما ورکرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہ صرف پاکستانی فنکاروں اور حکومتی عہدیداروں سے تعلقات پر پابندی لگائیں بلکہ پاکستانی عوام پر بھی پابندی لگائی جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو لکھے گئے ایک خط میں پاکستانی فنکاروں، حکومت اور عوام پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا۔ خط میں بھارتی وزیر اعظم سے درخواست کی کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد پاکستانی رویے کو دیکھتے ہوئے پاکستان سے ہر طرح کے تعلقات ختم کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی سینما تنظیم نے ’نو پاکستان‘ اور ’نو پاکستانی عوام‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارتی عوام کا بھی بائیکاٹ کرکے ان پر پابندی لگائی جائے اور انہیں کسی طرح بھی بھارت آنے نہ دیا جائے۔ذرائع کے مطابق تنظیم نے مطالبہ کہا کہ حکومت ہر پاکستانی فنکار، گلوکاراور سفارت کار پر پابندی عائد کرنے سمیت پڑوسی ملک سے ہر طرح کے دو طرفہ تعلقات بھی ختم کردے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی تنظیم کی جانب سے نریندر مودی اور امت شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ایک ارب 30 کروڑ بھارتی افراد کی خواہش ہے کہ حکومت دلیرانہ فیصلے کرتے ہوئے پاکستان سے ہر طرح کے تعلقات ختم کرکے اس کے بائیکاٹ کا اعلان کرے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی سینما تنظیم کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہو۔اس سے قبل بھی بھارتی سینما و فلم تنظیمیں پاکستانی فنکاروں پر وقت بوقتا پابندیاں عائد کرتی رہیں ہیں، تاہم بعد ازاں بولی وڈ انڈسٹری کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کی خدمات حاصل کی جاتی رہی ہیں۔

Shares: