بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر تباہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کو خراب موسم کی وجہ سے سکم کے علاقہ مکتانگ میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا ہے، ہیلی کاپٹر میں سوار ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے جبہ 6 فوجی محفوظ رہے ہیں

بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر میں چار فضائیہ اور دو فوج کے اہلکار سوار تھے، حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد دو ہیلی کاپٹروں کو جائے حادثہ پر بھجوایا گیا ۔ قریبی یونٹ سے فوج کی ایک ٹیم بھی بھجوائی گئی جس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا ۔

بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر چاٹن سے سکم کے علاقے مکتانگ کے لئے پرواز پر تھا کہ اسے خراب موسم کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی ،ہیلی کاپٹر نے جس مقام پر جانا تھا اسے دس کلومیٹر دور اسکی لینڈنگ ہوئی

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ برس 27 فروری کو جب پاکستان نے بھارتی طیارے کو گرا کر بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتارکیا تھا اسوقت بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا دیا تھا ابتدا میں بھارتی سرکار اس پر جھوٹ بولتی رہی بعد میں اعتراف کر لیا،گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں بھارتی فضائیہ کے چیف راکیش کمار نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ 27 فروری کو ان کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 حادثے کا شکار نہیں ہوا تھا بلکہ اسے میزائل کا نشانہ بنایا گیا تھا اس حوالہ سے تحقیقات مکمل ہو گئی‌ ہیں، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیلی خود بھارتی فوج نے غلطی سے گرایا

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے. ائیر آفیسر کمانڈر کے خلاف تحقیقات چل رہی تھیں ، 27 فروری کو پیش آنے والے واقعہ جس میں بھارتی ائیرفورس نے خود ہی اپنے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو میزائل مار کر گرا کر تباہ کر دیا تھا ،ابتدائی انکوائری رپورٹ میں یہ بات واضح ہوئی کہ بھارتی ائیر فورس کے افسر کو اس لئے ہٹایا گیا ہے کہ اس کی نگرانی میں یہ حادثہ پیش آیا، واقعہ کے دوران بھارتی ائیر فورس کی متعدد غلطیوں کی بھی نشاندہی ہوئی.

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

رپورٹ میں کہا گیا کہ ائر ٹریفک کنٹرول نے اس وقت ہیلی کاپٹر کو واپس بلایا جب راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں بھارت اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان جنگ ہورہی تھی ۔پہلی کاپٹر کو واپس بلانے کے بجاے محفوظ زون میں بھیجا گیا ہوتا،آنے والے پہلی کاپٹر کو اپنے طیاروں کیلئے بنائے گئے محفوظ زون کی طرف موڑنا چاہیے تھا جب تک ائر ڈیفنس الرٹ بند نہیں کیا جاتا .رپورٹ کے مطابق ایئر فورس کے آفیسر کے خلاف مزید کاروائی بھی کی جائے گی افسران کے خلاف مقدمات بنیں گے اور کورٹ آف انکوائری ہو گی.

واضح رہے کہ 27فروری کو پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیارے گرائے تو اسی وقت بھارت نے اپنا روسی ساختہ ہیلی کاپٹر پاکستان کا طیارہ سمجھ کر گرا دیا تھا ، اس حادثے میں بھارتی فضائیہ کے 6 افسر ہلاک ہوئے تھے

گزشتہ برس ماہ 17 ستمبر کو بھارتی فوج کو مزید ایک ایئر کرافٹ کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ، بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چھتراور میں بھارتی ایئر فورس کا ڈرون تباہ ہو گیا تھا، بھارت نے ڈرون کو آزمائشی بنیادوں پر اڑانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ آزمائشی بنیادوں پر اڑنے والا ڈرون تباہ ہوا ہے. رستم 2 ڈرون کے تباہ ہونے سے بھارتی فضائیہ کا مورال ڈاؤن ہو چکا ہے

25 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 21 تباہ ہو گیا تھا بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ طیارہ تباہ ہوا ہے لیکن دونوں پائلٹ محفوظ ہیں.

Shares: