بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ لاپتہ

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ تباہ ہو گیا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ تباہ ہوا ہے، طیارے کا ایک پائلٹ لاپتہ ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے، طیارے کے دوسرے پائلٹ کو تلاش کر لیا گیا ہے ، بھارتی بحریہ کے مطابق مگ 29 بحریہ عرب پر حادثے کا شکار ہوا، روسی ساختہ بھارتی نیوی کا طیارہ مگ 29 کے ٹرینر ایئرکرافٹ تھا، جو صبح اپنے معمول کی مشن پر تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا، تباہ ہونے والے ڈبل سیٹر جنگی طیارے نے بھارتی ایئرکرافٹ کیرئر وکراماتیدیا سے اڑان بھری تھی

طیارے کا حادثہ کیسے پیش آیا اس پر تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ابھی تک اس ضمن میں بھارتی فضائیہ کی جانب سے طیارہ گرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ، وزارت دفاع کی جانب سے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

رواں سال بھارت کا تیسرا مگ 29 تباہ ہوا ہے۔ 8 مئی کو بھی بھارت کا ایک طیارہ تباہ ہوا تھا بھارتی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ پنجاب کے ہوشیار پور میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ گر کر تباہ ہونے والا طیارہ مگ 29 تھا۔

گزشتہ سال بھی بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے، فروری اور مارچ کے دوران بھارتی ائیرفورس کے مجموعی طور 10 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے جن میں سے 2 کو پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نے مار گرایا تھا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت اسلحے کی خریداری پر اربوں ڈالر خرچ کرتی ہے اس کے باوجود بھارتی فوج اسلحے کی کمی کا رونا روتی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 27 فروری کو جب پاکستان نے بھارتی طیارے کو گرا کر بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتارکیا تھا اسوقت بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا دیا تھا ابتدا میں بھارتی سرکار اس پر جھوٹ بولتی رہی بعد میں اعتراف کر لیا،گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں بھارتی فضائیہ کے چیف راکیش کمار نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ 27 فروری کو ان کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 حادثے کا شکار نہیں ہوا تھا بلکہ اسے میزائل کا نشانہ بنایا گیا تھا اس حوالہ سے تحقیقات مکمل ہو گئی‌ ہیں، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیلی خود بھارتی فوج نے غلطی سے گرایا

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے. ائیر آفیسر کمانڈر کے خلاف تحقیقات چل رہی تھیں ، 27 فروری کو پیش آنے والے واقعہ جس میں بھارتی ائیرفورس نے خود ہی اپنے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو میزائل مار کر گرا کر تباہ کر دیا تھا ،ابتدائی انکوائری رپورٹ میں یہ بات واضح ہوئی کہ بھارتی ائیر فورس کے افسر کو اس لئے ہٹایا گیا ہے کہ اس کی نگرانی میں یہ حادثہ پیش آیا، واقعہ کے دوران بھارتی ائیر فورس کی متعدد غلطیوں کی بھی نشاندہی ہوئی.

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

رپورٹ میں کہا گیا کہ ائر ٹریفک کنٹرول نے اس وقت ہیلی کاپٹر کو واپس بلایا جب راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں بھارت اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان جنگ ہورہی تھی ۔پہلی کاپٹر کو واپس بلانے کے بجاے محفوظ زون میں بھیجا گیا ہوتا،آنے والے پہلی کاپٹر کو اپنے طیاروں کیلئے بنائے گئے محفوظ زون کی طرف موڑنا چاہیے تھا جب تک ائر ڈیفنس الرٹ بند نہیں کیا جاتا .رپورٹ کے مطابق ایئر فورس کے آفیسر کے خلاف مزید کاروائی بھی کی جائے گی افسران کے خلاف مقدمات بنیں گے اور کورٹ آف انکوائری ہو گی.

واضح رہے کہ 27فروری کو پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیارے گرائے تو اسی وقت بھارت نے اپنا روسی ساختہ ہیلی کاپٹر پاکستان کا طیارہ سمجھ کر گرا دیا تھا ، اس حادثے میں بھارتی فضائیہ کے 6 افسر ہلاک ہوئے تھے

گزشتہ برس ماہ 17 ستمبر کو بھارتی فوج کو مزید ایک ایئر کرافٹ کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ، بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چھتراور میں بھارتی ایئر فورس کا ڈرون تباہ ہو گیا تھا، بھارت نے ڈرون کو آزمائشی بنیادوں پر اڑانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ آزمائشی بنیادوں پر اڑنے والا ڈرون تباہ ہوا ہے. رستم 2 ڈرون کے تباہ ہونے سے بھارتی فضائیہ کا مورال ڈاؤن ہو چکا ہے

25 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 21 تباہ ہو گیا تھا بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ طیارہ تباہ ہوا ہے لیکن دونوں پائلٹ محفوظ ہیں.

Leave a reply