بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے

بھارتی فوج میں اس سے قبل بھی ایسے بہت سے واقعات ہوچکے ہیں
Indian Army

بھارتی فوج میں بدنظمی طول پکڑنے لگی ہے۔ فوجی افسران اپنے ہی ساتھیوں کے دشمن بن گئے۔ بھارتی فوج کے میجر نے اپنے ہی افسران پر گولیاں چلادیں ہیں‌جبکہ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے تھانہ منڈی راجوڑی میں پیش آیا اور فائرنگ کا واقعہ 48 راشٹریہ رائفلز میں پیش آیا، فائرنگ سے متعدد فوجی زخمی ہوئے اور کچھ کو یرغمال بھی بنایا گیا۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج میں اس سے قبل بھی ایسے بہت سے واقعات ہوچکے ہیں، بھارتی فوج اس طرح کے شدید مسائل کا شکار ہے۔ کچھ سالوں میں اب تک 82 ایسے واقعات ہوچکےہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
ایلزا بیتھ بشپ کا یوم وفات
جبکہ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران بھی مایوسی کا شکار ہیں، بھارتی فوج میں خودکشی کا رجحان بھی بڑھتا جارہا ہے۔

Comments are closed.