لاہور:کشمریوں؛بھارتی مسلمانوں کی آواز”باغی ٹی وی”کے ٹویٹراکاونٹ کوبلاک کرنے کے لیے بھارتی حکومت کی ٹویٹرکودرخواست، اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے ٹویٹرکویہ درخواست دی گئی ہے کہ پاکستان کے معروف صحافی مبشرلقمان کی سرپرستی میں چلنے والے "باغی ٹی وی” کا ٹویٹراکاونٹ بلاک کردیاجائے
ٹویٹرکے نام بھارتی حکومت نے باقاعدہ یہ درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ "باغی ٹی وی”بھارت کی انفارمیشن ٹیکنالوجی پالیسی کے خلاف کام کررہا ہے لٰہذا اس ٹی وی کے ٹویٹراکاونٹ کو بلاک کردیا جائے
#Baaghitv #twitter account is to be blocked as per request of the #Facist #Indian #Government. Lets hope twitter can turn this horrendous request down.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) February 9, 2021
دوسری طرف اس حوالے سے معروف صحافی مبشرلقمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس درخواست سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے روایتی ہتھکنڈوں پرآگئی ہے اوراپنی ظالبانہ روش کو نہیں چھوڑنا چاہتی
ان کا کہنا تھا کہ وہ تو کشمیری مسلمانوں کے دل کی آوازہیں وہ بھارت میں آباد کروڑوں مسلمانوں کوتکلیف میں نہیں دیکھ سکتے اوراگربھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ کشمیری مسلمانوں اوربھارتی مسلمانوںپرہونے والی مظآلم پراٹھنے والی آوازکودبا دے گا تواس کی خام خیالی ہے
#Facist #Indian #Government moves official request to block #www.baaghitv.com. Baaghi TV shows their true face and highlights the human rights violations committed by this facist regime
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) February 9, 2021
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے صرف باغی ٹی وی ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہرپلیٹ فارم پربھارتی اورکشمیری مسلمانوں کے لیے آوازاٹھائی اوراٹھاتے رہیں گے
اس کے لیے پہلے بھی بہت قربانی دی اوراب بھی قربانی دینےکے لیے تیارہوں لیکن ان مظلوم مسلمانوں پرہونے والے مظالم پرچپ نہیں رہ سکتا
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ توبھارت میں طاقتورہندووں کے ہاتھوں دلتوں اوردیگرکمزوراوربے بس ہندووں کے حق میں آوازاٹھاتے ہٰیں اوراسے ایک اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ نے بھارت میں سکھوں پرہونے والے مظالم کی آوازبھی بلند کی ، کسان ہوں یا عام انسان مبشرلقمان ان کوتکلیف میں نہیں دیکھ سکتا
انہوں نے کہا کہ دنیا کواب معلوم ہوجانا چاہیے کہ بھارت سوشل میڈیا پرکس قدرحاوی ہے اورکس طرح سوشل میڈیا کے ذریعے حق اورمظلوم کی آواز دبانے میں گھنونے کھیل کھیلتا ہے
یاد رہے کہ بھارتی انفارمیشن ٹیکنالوجی پاللیسی کے تحت کوئی بھی سوشل میڈیا چینل، یا دیگرمیڈیا ذرائع بھارت میں ہونے والے واقعات پر اگررپورٹنگ کریں گے اوربھارتی حکومت کی دل آزاری کا سبب بنیں گی تو وہ بھارت کے معاملات میں مداخلت تصورکی جائیں گی