کابل:بھارتی ہندو کی افغان غریب بچی سے زیادتی ،ویڈیووائرل :افغانوں کا سخت ردعمل ،اطلاعات کے مطابق بھارت اخلاقی پستی کی آخری حدوں کو چھونے لگ گیا ہے، بھارتی فوج کے بعد شہریوں کی جانب سے بھی معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

کابل سے آمدہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے ساتھ ساتھ شہریوں کے بھی جنسی زیادتی و تشدد جیسے گھناؤنے کھیل میں ملوث پائے گئے ہیں، اور بھارت کے علاوہ اب دوسرے ممالک میں بھی ان کے گھناؤنے فعل بے نقاب ہو رہے ہیں۔

گزشتہ روز افغانستان میں بھارتیوں کے ہاتھوں بچوں سے زیادتی ، ویڈیو بنانے کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا ہے۔ افغان پولیس کے مطابق کابل میں کمسن بچی سے زیادتی کے گھناؤنے فعل میں بھارتی گروہ ملوث نکلا ہے۔ افغان پولیس کے مطابق بھارتی سیاح دیپ ڈیسائی نے کابل میں 15 سالہ افغان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

افغان پولیس حکام کے مطابق دیپ ڈیسائی نے افغان لڑکی کو دھمکایا، اور چپ رہنے پر مجبور کیا۔ لڑکی نے واقعے سے متعلق گھر والوں کو کچھ نہ بتایا۔ افغان پولیس کے ماطقب بھارتی سیاح نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی جسے اس نے بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کردیا، جو وائرل ہو گئی،

افغان پولیس نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی شہریوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے 4 تھانوں میں ٹیمز تشکیل دے دی ہیں جبکہ ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ۔

Shares: