بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی کی خود کشی کی کوشش

1 سال قبل
تحریر کَردَہ
jail

بھارت جیل میں قید پاکستانی قیدی نے خود کشی کی کوشش کی ہے ،پاکستانی شہری کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بھارت کی جیلوں میں کئی پاکستانی قید ہیں،بھارتی جیل میں قید پاکستانی شہری حامد خان نے خود کشی کی کوشش کی ہے، حامد خان کی عمر 60 سال ہے اور وہ بھارت کی الوار جیل میں قید ہے، حامد خان کی سزا پوری ہو چکی ہے اسکے باوجود بھارت حامد کو رہا نہیں کر رہا، بھارتی حکام کے نامناسب رویئے کی وجہ سے حامد خان نے جیل میں خود کشی کی کوشش کی ہے، حامد خان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

بھارتی جیلوں میں 347 پاکستانی شہری قید ہیں، جن میں سے 76 کی سز امکمل ہو چکی تا ہم بھارت انکو رہا نہیں کر رہا،ان پاکستانی قیدیوں میں سے اکثر بھارت شادی کی غرض سے بھی گئے لیکن گرفتار کر لیے گئے،ان پاکستانی شہریوں پر مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی جیسے من گھڑت الزامات عائد کیے گئے ہیں،

ہندوستانی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ساتھ انتہائی ظالمانہ اور ناروا سلوک کیا جاتا ہے سینکڑوں افراد کو ایک سخت قید میں ایک ساتھ رکھا گیا ہے اور سونے کے لئے پتھریلے فرش پر بچھانے کے لئے صرف ایک پتلا سا میٹ مہیا کیا گیا ہے،ہندستانی جیل میں قید ایک قیدی اعجاز جوزف کا کہنا ہے کہ جب بجلی نہیں ہوتی ہے تو ، بیرک بھٹی بن جاتی ہے ، اس حد تک کہ بو اور دم گھٹنے سے ایک شخص سانس بھی نہیں لے سکتا ہے ، جیلوں میں زیادہ تعداد میں مسلمان قیدی ہیں ، لیکن ان کی مذہبی یا روحانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بنیادی سہولیات غائب ہیں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ جیل میں بنائے گئے واش روم گندے اور بمشکل استعمال کے قابل ہیں-

محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from بین الاقوامی