وزیراعلیٰ بلوچستان کا کئی سالوں سے غیر حاضر ڈاکٹرز کو برطرف کرنے کا حکم

sarfaraz bughtti

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کئی سالوں سے غیر حاضر ڈاکٹرز کو برطرف اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کو فوری معطل کرنے کا حکم دیا ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے رات گئے بی ایم سی ہاسپٹل کوئٹہ کا اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے ہاسپٹل کی طبی مشینری کے غیر فعال ہونے پر کا بھی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے 3 دن میں مشین ٹھیک کرنے اور مریضوں کو ٹیسٹ کیلئے ایک ہاسپٹل سے دوسرے بھیجنے کے سلسلے کو بھی فوری ختم کرنے کا حکم دیا ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ٹیسٹ اور علاج کی ہر سہولت ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ۔ وہ مریضوں کے تیمارداروں سے بھی ملے اور ہاسپٹل میں دستیاب طبی سہولتوں کے بارے میں معلومات لیں ۔ دورے میں وزیراعلیٰ نے سیکریٹری صحت کو بدھ کو اسپتالوں کی حالت پر تفصیلی بریفینگ کی بھی ہدایت کی ۔

سینیٹ اجلاس، گرفتار خواتین کو رہا کرو، پی ٹی آئی کا احتجاج،جے یو آئی کا بھی مطالبہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،33 بل منظور،زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی ترمیم مسترد

ریپ ملزموں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل سینیٹ سے مسترد

پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے،سینیٹر مشتاق احمد

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

Comments are closed.