پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے،سینیٹر مشتاق احمد

0
235
mushtaq

جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتا ق احمد نے کہا ہے کہ ملبے سے بچنے کے لئے نواز شریف شہباز شریف کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں،

سینیٹر مشتاق احمدکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے،یہ حکومت ناکام ہوگی، اگر یہ حکومت مستحکم تھی تو نواز شریف نے خود وزیراعظم بننا تھا،پیپلز پارٹی اتحادی کے فائدے لے گی لیکن ذمہ داریاں نہیں اٹھائے گی، اس کا مطلب ہے یہ ایک کمزور حکومت ہو گی،شہباز شریف اور کچھ نہیں کرے گا، کشکول لے کر دنیا بھر میں قرضے اور گرانٹس جمع کرنے کی کوشش کرے گا،17 ماہ انہوں نے جو حکومت کی ہے، وہ ایک بیڈ گورننس تھی، ہم ان انتخابات کو ڈرامہ سمجھتے ہیں، جعلی انتخابات تھے،اس کے نتیجے میں ایک جعلی حکومتیں بن رہی ہیں، ہم عوام کے پاس دوبارہ جائیں گی اور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے،

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو ظلم زیادتی ہوئی اس کے خلاف میں نے بھی آواز اٹھائی ہے،اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم جماعت اسلامی کا لیگل فریم پی ٹی آئی کو فراہم کریں،

جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی کا کل یوم سیاہ منانے کا اعلان
دوسری جانب انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم عدالت بھی گئے، یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، ہم اس رزلٹ اور جعل سازی کو نہیں مانتے.انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں کراچی کے طلبہ و طالبات کو فیل کیا گیا، مطلب کراچی والوں کو پڑھنے اور آگے بڑھنے سے روکنا ہے،انٹر بورڈ میں کرپٹ افسران بیٹھے ہیں ،صرف گریس مارکس کی بنیاد پر نتیجہ دیا جائے تو انصاف نہیں ملے گا، شفاف امتحانات آئندہ بار ہویں کے لیے جائیں،الیکشن تو پاکستان میں شفاف نہیں ہوتے سب مانتے ہیں،پہلے ہی بتا رہے تھے کہ دھاندلی ہوگی، الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کی ہے

رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

Leave a reply