بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈہ ،ملا عبد الغنی برادر کا خصوصی پیغام آ گیا

0
38
بھارتی-میڈیا-کا-پروپیگنڈہ-،ملا-عبد-الغنی-برادر-کا-خصوصی-پیغام-آ-گیا #Baaghi

بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈہ ،ملا عبد الغنی برادر کا خصوصی پیغام آ گیا

ملا عبد الغنی برادر کا افواہوں سے متعلق پیغام آ گیا ، ملا برادر کا کہنا تھا کہ میں سفر پر تھا. میری غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بے شرمی سے پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا، انھوں نے ہمیشہ ایسے ہی بے شرمی دکھائی ہے۔ میں اور تمام ساتھی خیریت سے ہیں۔ ان افواہوں کی یکسر تردید کریں، ہم سب ٹھیک ہیں۔ جب دین دشمنوں کی کوئی چال کامیاب نہ رہی تو انہوں نے ہمارے درمیان لڑائی اور میرے مارے جانے کی افواہ پھیلائی،لیکن انکو ہر میدان کی طرح یہاں بھی شکست کا سامنا رہا،

سوشل میڈیا پر ملا برادر کے قتل کے حوالے سے بے بنیاد جھوٹی خبریں تیزی سے زیر گردش ہیں ملا عبد الغنی برادر صاحب بلکل خیریت سے ہیں اور وہ کچھ دیر پہلے قطر کے نائب امیر اور اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کررہے تھے..

بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کے مطابق ملا بردار عبد الغنی کو مار دیا گیا ہے

قبل ازیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

Leave a reply