بھارتی مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

گرفتار شخص خبروں میں رہنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے اس نے دھمکی دینے کا فیصلہ کیا
plane

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے بھارتی مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا-

باغی ٹی وی : گزشتہ کئی ہفتوں سے بھارتی مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے ائیرپورٹ پولیس ہائی الرٹ ہے،تاہم اب طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو بھارتی پولیس نے ڈھونڈ لیا ہے-

دہلی کے ایک 25 سالہ بے روزگار شخص کو پرواز کو بم سے تباہ کرنے کی جعلی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا مذکورہ شخص نے پولیس کو کئی ہفتوں سے تگنی کا ناچ نچایا ہوا تھا اور دھمکی آمیز پیغامات سے مسافر بھی خوف میں مبتلا تھے،ان دھمکیوں کے آغاز کے بعد سے یہ صرف دوسری گرفتاری ہے-

دہلی پولیس کے مطابق اس شخص نے ٹی وی پر اسی طرح کے واقعات دیکھنے کے بعد توجہ حاصل کرنے کے لیے دھمکیاں دینے کا اعتراف کیا، گرفتار شخص خبروں میں رہنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے اس نے دھمکی دینے کا فیصلہ کیا۔

معیشت کی بہتری کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے،وفاقی وزیر خزانہ

14 اکتوبر سے اب تک 275 سے زائد پروازوں کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں اور ممبئی پولیس نے گزشتہ ہفتے ایک 17 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا تھا بھارتی پولیس نے جب تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ دھمکی آمیز پیغامات مغربی دہلی کے اتم نگر کے رہنے والے شبھم اپادھیائے کی جانب سے آئے تھے شبھم اپادھیائے کو گرفتار کرنے کے بعد جب پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے ٹی وی پر اسی طرح کے واقعات دیکھنے کے بعد توجہ حاصل کرنے کے لیے دھمکیاں دینے کا اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق 25 سالہ اپادھیائے بے روزگار ہے اور اس نے 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ آپ کی حفاظت ہماری ترجیح ہے ہم نے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی ہوئی ہیں ہوشیار رہیں اور اگر آپ کو کوئی مشکوک چیز نظر آئے تو ہمیں فوری مطلع کریں۔

اسرائیلی میڈیا کا ایران کی جوہری اور تیل تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے سے …

Comments are closed.