بھارتی مسلمانوں پر مودی سرکار کی پولیس کا تشدد،وزیراعظم عمران خان میدان میں آ گئے، کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پولیس کی بربریت نچلے درجےتک پہنچ گئی،ظلم فاشٹ مودی ایجنڈے کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی پروگرام کا حصہ ہے،بھارتی پولیس مودی حکومت کے ایجنڈے کو پورا کررہی ہے،
سفاک مودی سرکار کے مسلم کش ایجنڈے کے تحت ہندوستان میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور بھارتی پولیس بربریت کی نئی مثالیں قائم کررہی ہے۔
https://t.co/BRI9LRHMX3— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 4, 2020
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر بھارتی نیوز ویب سائٹ کی خبر کا لنک بھی شیئر کیا جس میں بھارتی پولیس کے مسلمانوں پر مظالم کے حوالہ سے بتایا گیا ہے،
گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انتہاء پسند سفاک مودی سرکار ریاستی دہشت گردی پر اتری ہوئی ہے اور دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ اقوام عالم آخر کب تک چپ سادھے مودی سرکار کی بربریت کا نظارہ کرتی رہیں گی؟
گزشتہ ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔
احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام
متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج
متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج
متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..
مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج
بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان
متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم
واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔







