بھارت کی پاکستان اور کشمیر دشمنی پر مبنی ایک اور گھناؤنی سازش بے نقاب، گلگت بلتستان، مظفرآباد کے بارے میں اہم اعلان کردیا

اسلام آباد:بھارت کی پاکستان اور کشمیر دشمنی پر مبنی ایک اور گھناؤنی سازش بے نقاب،اطلاعات کے مطابق بھارت کی پاکستان اور اور کشمیر دشمنی پر مبنی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی۔

دفترخارجہ ذرائع کے مطابق بھارت نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو موسمی نقشہ جات کا حصہ ظاہر کردیا، بھارتی موسمیاتی پیش گوئیوں میں بھی کو شامل کرلیا گیا۔بھارتی محکمہ موسمیات نے آج سے موسمی صورتحال جاری کرنا شروع کی جس میں گلگت بلتستان، مظفرآباد کو شمال، مغربی ذیلی ڈویژن کا حصہ ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 2019 میں بھی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو نئے نقشوں میں اپنا ظاہر کیا تھا، پاکستان نے بھارت کے ان گمراہ کن سیاسی نقشوں کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے نام نہاد سیاسی نقشے کی طرح یہ اقدام بھی قانونی طور پر کالعدم ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے غیرقانونی اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی حرکتیں کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے ہٹا نہیں سکتیں، بھارت بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے سے باز رہے۔

Comments are closed.