بھارتی پنجاب میں انٹیلی جنس دفتر کی عمارت پر حملے کے بعد ہائی الرٹ جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب میں انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،
سیکورٹی اداروں کی جانب سے ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے، پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس یونٹ کے ہیڈ کوارٹر پر گزشتہ شام دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا اس حملے کے بعد وزیراعلیٰ بھگونت مان نے ہنگامی اجلاس طلب کیا اور حکام سے صورتحال پر بریفنگ لی، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سیکورٹی سخت کی جائے اور کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ برتی جائے،
موہالی کی ایس پی ہیڈ کوارٹر رویندر پال سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حملے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں حملہ کم شدت کا تھا اس وجہ سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی مالی نقصان ہوا،
پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے حملے کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ،موہالی میں انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر میں دھماکے کے بارے میں سن کر صدمہ ہوا۔ شکر ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس فورس پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے اور میں وزیراعلی بھگونت مان سے اپیل کرتا ہوں کہ مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دھماکے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور کہا کہ موہالی دھماکہ ان لوگوں کی بزدلانہ کارروائی ہے جو پنجاب کے امن ومان کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب پولیس نے 1.5 کلو گرام بارود سے بھری ہوئی دھماکہ خیز ڈیوائس کو تحویل میں لے کر ناکارہ بنایا تھا اور ساتھ ہی دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں
بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا








