بھارت ،28 منٹ میں سرمایہ کاروں کو 72 بلین ڈالر کا نقصان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا اور تیز ترین سٹاک کریش ہوا ہے
بھارتی سرمایہ کاروں کو 28 منٹ میں 72 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے، سٹاک کریش کیسے ہوا؟ سرمایہ کاروں نے سر پکڑ لئے، بھارتی میڈیا کے مطابق آج جیسے ہی کاروبار شروع ہوا، سرمایہ کار خوف میں مبتلا ہو گئے کیونکہ ابتدا سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی اور مندی کافی زیادہ تھی، 650 پوائنٹس کم ہو کر کاروبار شروع ہوا .سنسیکس 861.63 پوائنٹس یعنی 1.51فیصد کی کمزوری کے ساتھ 56,150.1 1ہزار پر آ چکا تھا اور نفٹی 270 پوائنٹس یعنی 1.59 فیصدی گراوٹ کے ساتھ 16,715.20 پر کاروبار کر رہا ہے۔
جو شیئر سب سے زیادہ نیچے آئے ہیں وہ ٹاٹا اسٹیلس، بجاج فائننس اور ایس بی آئی کے ہیں جو کہ تین اور ساڑھے تین فیصد نیچے گر کر کاروبار کر رہے ہیں جے ایس ڈبلو اسٹیل، بی پی سی ایل کے شئیر بھی تین فیصد نیچے آ گئے ہیں
کہا جا رہا ہے کہ اومیکرون کے پھیلاؤ کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی ہو رہی ہے، ایشائی مارکیٹس بھی متاثر ہو رہی ہیں ،اس معاملے کو لے کر سرمایہ کار پریشان ہیں، یہ پچھلے کچھ مہینوں میں مارکیٹ کے سب سے بڑے کریشوں میں سے ایک ہے، جس سے سرمایہ کاروں کی دولت میں تقریباً 10 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ نے ایک بار پھر عالمی اقتصادی بحالی کو خطرہ میں ڈال دیا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹیں کمزور ہوگئی ہیں۔ کئی ممالک اومیکرون کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے دوبارہ پابندیاں متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،ماہرین کا خیال ہے کہ اومیکرون ویریئنٹ نے مارکیٹ کی رفتار کو بری طرح متاثر کیا ہے،
نئی دہلی میں ایس ایم سی سیکیورٹیز کے اسسٹنٹ نائب صدر سوربھ جین نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا، "اومیکرون ویرینٹ بھی مارکیٹوں کو پریشان کر رہا ہے کیونکہ اس کی ٹرانسمیشن دیگر ویریئنٹس سے زیادہ ہے۔””زوال بھی غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی مسلسل فروخت کا نتیجہ ہے۔
افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا
سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی
چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ
او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ
کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نائیجر میں او آئی سی اجلاس سے قبل اہم ملاقات








