مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد: موٹروے پر تیز رفتاری کرنے والا ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) موٹروے پولیس نے تیز...

خواتین کا عالمی دن، صبا قمر دیہی خواتین کے پاس پہنچ گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر...

پنجاب بھر میں دیہی مراکزصحت کے ملازمین کی ہڑتال، او پی ڈی بند

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائیز...

بنوں،16 دہشتگرد جہنم واصل، 13 شہری، 5 سیکورٹی فورسز کے جوان شہید

بنوں کینٹ، دہشت گردانہ حملہ کرنے والے خوارج...

بھارتی جاسوس کو سہولت دینے کیلئے حکومت نے آرڈیننس رات کے اندھیرے میں جاری کیا، رضا ربانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ کشمیر میں آج یوم شہدا کی کال دی گئی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس پاکستان نے بیس مئی کو آرڈیننس جاری کیا ،یہ آرڈیننس عالمی عدالت انصاف سے متعلق نظرثانی سےمتعلق ہے،آرڈننس پاکستان میں بھارتی جاسوس کو سہولت دینے سے متعلق ہے،

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ آرڈننس بھارتی جاسوس کوسزاکےخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کی سہولت کاہے،آرڈیننس رات کے اندھیرے میں جاری کیا گیا، خفیہ رکھا گیا ،آرڈیننس کوسینیٹ،قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کرنےکی حکومت میں ہمت نہیں ہوئی،

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپنی سزا کےخلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے ایک آرڈی نینس نافذ کیا ہے۔ دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا زاہد حفیظ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان کے مطابق نظر ثانی کی درخواست کلبھوشن یادیو، ان کے قانونی طورپر مقرر کردہ نمائندے یا اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے قونصلر افسر کی طرف سے دائر کی جاسکتی ہے۔

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان نے ‘‘را’’ کے ایجنٹ کےلئے قانونی نمائندے کا بندوبست کرنے کے حوالے سے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کی سزا پر نظرثانی کا عمل شروع کرنے کےلئے بار ہا بھارتی ہائی کمیشن کو لکھا۔بھارت کو تاخیری حربے استعمال کرنے اور اس معاملے پر سیاست کرنے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کرنا اور عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کو موثر بنانے کےلئے پاکستان کی عدالتوں سے تعاون کرنا چاہیے۔ پاکستان اپنی عالمی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ اور کلبھوشن یادیو کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کےلئے پرعزم ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan