بھارت کاایشیاکپ کیلئےپاکستان کادورہ کرنےسےانکار

0
37

دبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان نہیں آئے گی۔

 

بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ نے پاکستان سے ایشیاکپ کی میزبانی چھینتے ہوئے ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر کھیلنے عندیہ دیا ہے، قبل ازیں بھارتی بورڈ کے 36 ویں اجلاس میں ایشیاکپ کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے بحث ہونی تھی۔

حکومت پاکستان کا پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار

بھارتی ٹیم نے سال 2008 میں آخری مرتبہ ایشیاکپ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد سے ممبئی حملوں کا الزام لگا کر بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرتا رہا ہے۔

 

ضمنی انتخابات پولنگ ختم ،گنتی جاری:پی ٹی آئی 8 پرآگے3 پرپیچھے پیچھے

یاد رہے کہ اس سے پہلےبی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح حکومت پاکستان کے دورے کی منظوری کا فیصلہ حکومت کا ہوگا تاہم سری لنکا کے متبادل کے طور پر رواں سال متحدہ عرب امارات متبادل ہوگا، اس تاثر کےبعد اس وقت ہی یہ خیال کیا جانے لگا تھا کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے سے گریز کرسکتی ہے۔اور آج بھارت نے اپنی نیت کے مطابق انکار کردیا ہے

پنجاب کے بعد ایک اور صوبے میں ایک اور نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا

 

دوسری جانب قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گا۔

واضح رہے کہ ایک سال میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تین بار ٹی20 انٹرنیشنل میں مدمقابل آئیں ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے جس نے دو میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے۔

یاد رہے کہ سال 2008 کے ایشیاکپ میں بھارت کو سری لنکا سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a reply