لاہور: بھارت کا امریکی طیارہ دکھا کروادی پنجشیر میں پاکستانی مدد پرجھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب،سخت شرمندگی ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے طالبان مخالف رہنما احمد مسعود اور دیگر نے ایک جنگی لڑاکا طیارے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے مزاحمتی جنگجوؤں نے افغانستان کی وادی پنج شیر میں پاک فضائیہ کا طیارہ مار گرایا ہے۔

 

 

 

یہ تصویر 2018 میں گرے امریکی طیارے کی ہے۔

مشہور مزاحمتی افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے زمین بوس طیارے کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ہمارے شیروں نے پاکستانی جنگی طیارہ مار گرایا۔

 

 

بعدازاں اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا لیکن اس ٹوئٹ اور اس کے اسکرین شاٹ کو طالبان مخالف دیگر گروپس نے بھی بڑی تعداد میں شیئر کیا

اپریل 2018 میں ملٹری ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کی جانب سے یہ تصویر لگائی گئی تھی جس میں ساتھ یہ تحریر کیا گیا تھا کہ ایریزونا-کیلیفورنیا کی سرحد پر روزمرہ کی تربیتی پرواز کے دوران امریکی ایف-16 لڑاکا فیلکن طیارہ گر گیا۔

اسی تصویر کو ایران کی فار نیوز ایجنسی نے کریش لینڈنگ کے حوالے سے شائع آرٹیکل میں بھی استعمال کیا ہے۔

 

 

 

 

یہ تصویر اور وادی پنج شیر میں پاک فوج کی مداخلت کے حوالے سے دیگر جعلی اور بے بنیاد خبریں ایک ایسے موقع پر سامنے آئیں جب طالبان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے طالبان مخالف عناصر کے آخری گڑھ وادی پنج شیر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

طالبان کی پنج شیر کی جانب پیش قدمی کے ساتھ بھارتی خبر رساں اداروں اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا اور اس طرح کی غیرمصدقہ خبریں چلانے لگے کہ پنج شیر پر پاکستانی جنگی طیارے پرواز کررہے ہیں اور طالبان کی مدد کرتے ہوئے مزاحمتی فورسز پر بمباری کررہے ہیں۔

 

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1434674271465492480

بھارت کے ریپبلک ٹی وی اور ہندی نیوز چینل ‘زی ہندوستان’ نے ایک فوٹیج شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستانی ڈرون وادی پنج شیر میں طالبان مخالف جنگجوؤں پر بمباری کررہے ہیں۔

تاہم بھارت کے اس دعوے کی قلعی اس وقت کھل گئی جب ویب سائٹ ‘بوم’ بھارتی چینل ‘ٹائمز ناؤ’ نے بھی ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طیارے پنج شیر کی فضاؤں میں پرواز کررہے ہیں اور اسے افغانستان میں پاکستان کی مداخلت کا ثبوت بھی قرار دیا۔

البتہ ایک آزاد ویب سائٹ یو کے ڈیفنس جرنل کے مطابق بھارتی میڈیا جس ویڈیو کا حوالہ دے رہا ہے دراصل وہ برطانیہ کے علاقے ویلز میں امریکی ایف-15 جنگی طیارے کی دوران پرواز بنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ طالبان کی پیش قدمی سے قبل ہی ماہرین کا ماننا تھا کہ وادی پنج شیر میں جغرافیائی لحاظ سے فائدے کے باوجود طالبان مخالف اتحاد زیادہ دیر مزاحمت نہیں کر سکے گا۔

Shares: