کولکتہ ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا اور انڈیگو کے طیارے ٹکرا گئے

0
118
air india

کلکتہ ایئر پورٹ پر دو پروازیں آپس میں ٹکرا گئیں،واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

کلکتہ ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا اور انڈیگو کے طیارے کے پر آپس میں ٹکرا گئے، انڈیگو کا جہاز ٹیکسی وے سے گزر رہی تھی کہ جہاز کا حصہ دوسرے ایئر انڈیا کے جہاز سے ٹکرا گیا،ٹکرانے سے ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے کا پر ٹوٹ گیا اور گر گیا، واقعہ کے بعد انڈیگو کے دونوں پائلٹس کو فوری ہٹا دیا گیاہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق انڈیگو طیارے میں 4 شیر خوار بچوں سمیت 135 مسافر سوار تھے۔

واقعہ کے بعد ایئر انڈیا کا بیان سامنے آیا ہے، ترجمان ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ دوسری ایئر لائن کے طیارے نے ہمارے طیارے کو ٹکر ماری ہے، ایئر انڈیا کا طیارہ کلکتہ ایئر پورٹ پر تھا اور اس نے چنئی کے لئے روانہ ہونا تھا، طیارہ رن وے میں داخل ہونے کے لئے کلیئرنس کا انتظار کر رہا تھا اسی دوران انڈیگو کے طیارے نے ٹکر ماری،ترجمان ایئر انڈیا کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد طیارے کو واپس لایا گیا ہے، حادثہ بارے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ہم ایئر پورٹ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں

Leave a reply