نو تشکیل یافتہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی افتتاحی بورڈ میٹنگ

0
111
pia

سیکٹری ایوی ایشن کے دفتر میں نو تشکیل یافتہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی افتتاحی بورڈ میٹنگ منعقد ہوئی، جس سے کمپنی کے آپریشن کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

وفاقی حکومت نے 20 مارچ 2024 کو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے قیام کو عمل میں لایا تھا، اور گزشتہ ہفتے اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی نامزد کردیئے تھے۔ مالیاتی حلقوں کی ایک معتبر شخصیت، طارق باجوہ جو اس سے قبل اسٹیٹ بینک کے گورنر اور فیڈرل سیکرٹری خزانہ کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے موجودہ سی ای او پی آئی اے، ائیر وائس مارشل عامر حیات کو نئی کمپنی کے پہلے سی ای او ہوں گے۔

نئے چئرمین کی سربراہی میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے اجلاس میں پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن سے متعلق سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری بھی دی گئی ۔ واضح رہے کہ یہ سکیم آف ارینجمنٹ، وفاقی کابینہ اور پی آئی اے سی ایل بورڈ پہلے ہی منظور کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ، بورڈ نے کمپنی سے متعلق مختلف اہم امور پر مفصل تبادلہ خیال کیا، جس میں ہولڈنگ کمپنی کی تنظیم سازی سے منسلک فیصلے بھی کئے گئے۔

(پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل

پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پی آئی اے کی نجکاری،وزیرہوابازی و نجکاری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

دوسری جانب نجکاری سے قبل پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نجکاری سے پہلے پی آئی اے کے تمام قرضے کلیئر کرے گی، پی آئی اے ہوا بازی اور ہولڈنگ کمپنیاں بنائی جائیں گی، پی آئی اے کے 88 ملین ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کے لئے حکومت نے نئی حکمت عملی تیار کرلی، وفاقی حکومت غیر ملکی قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنا نہیں چاہتی حکومت 10سال کے لیے نئے شرح سود پر سیٹلمنٹ کی کوششیں کرے گی،وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی مالیاتی حالت بہتر بنانے کیلئے پی آئی اے سے متعلق خصوصی اسکیم تیارکرلی اور بورڈ نے ابتدائی منظوری دے دی ہے،نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری آئی ایم ایف ٹرم اینڈ کنڈیشن کے مطابق ہوگی،نئے قرض پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سے معیشت میں پیسہ آئے گا، ڈیفالٹ سے بچنے کے بعد روپیہ مستحکم ہوا، اشرافیہ پر زیادہ بوجھ اور غریبوں پر کم بوجھ ڈالا جائے گا

Leave a reply