پی آئی اے کی نجکاری،وزیرہوابازی و نجکاری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

0
129
pia

وفاقی وزیر دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان کے ہمراہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن، نجکاری کمیشن، نجکاری ڈویژن اور فنانس ڈویژن کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔

ارنسٹ اینڈ ینگ (EY) ٹیم جو کہ اس عمل کی قیادت کرنے والا ایک اسٹیئرنگ گروپ ہے، نے ملک کی سب سے بڑی نجکاری پر کابینہ کی منظوری سے کی جانے والی تنظیم نو اور علیحدگی کے منصوبے کو بیان کیا۔ انتظامات کی اسکیم کو فورم کے سامنے پیش کیا گیا اور مالیاتی مشیروں نے بنیادی اثاثوں، واجبات اور غیر بنیادی اثاثوں اور ذمہ داریوں کے بارے میں بولی سے پہلے اور بولی کے بعد مختلف شعبوں پر اپنے خدشات کا اظہار کیا اور انکے مرحلہ وار حل پر جامع بحث کی گئی۔ چیلنجز اور خطرات بشمول کمرشل بینکوں کے ساتھ قرض کی دوبارہ پروفائلنگ، چھ ماہ کے کیش فلو پلان اور کمپنی کے لیے ذمہ داریوں کی منتقلی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے امید ظاہر کی کہ رواں سال مئی کے وسط میں قومی فلیگ کیریئر کو ای اے ایس اے کی کلیئرنس اس ادارے کو ممکنہ بولی دہندگان کے لیے مزید قیمتی اور پرکشش بنا دے گی۔ انہوں نے متعلقہ حلقوں کیساتھ بات چیت کی بنیاد پر اپنی امید بھی ظاہر کی کہ جلد ہی برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری اور بورڈ آف انویسٹمنٹ عبدالعلیم خان نے اس عمل کو تیزی سے مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ کاروبار میں بروقت فیصلے اہم کامیابی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔

پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

Leave a reply