ڈالر کی قیمت میں کمی،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 7 پیسے کم ہوکر 280 روپے 60 پیسے ہے
0
186
dollar

کراچی:روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 4 پیسے کم ہوا ہے انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 4 پیسےہے انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 7 پیسے کم ہوکر 280 روپے 60 پیسے ہے۔

جبکہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا معمولی اضافہ ہوا ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 500 روپےہوگئی، ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 96 ہزار 760 روپے ہوگئی، ادھر عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر اضافے کے بعد 2200 ڈالرہوگئی۔

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوا، کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 66 ہزارکی سطح عبور کرگیا، کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید 175 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 81 پر پہنچ گیا، دوسرے سیشن میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 351 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 257 پر جا پہنچا۔

کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں کُل 641 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 547 کی سطح پر بند ہوا، آج 100 انڈیکس نے سال 2024 کی نئی بلند ترین سطح رقم کی ہے اور انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے، بازار میں آج 35 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کےکاروبار کی مالیت 11 ارب 88 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 81 ارب روپے بڑھ کر 9346 ارب روپے ہے۔

Leave a reply