اندراج مقدمہ کے عدالتی فیصلے کیخلاف سینتھیا کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نےایف آئی اے کوسنتھیا کیخلاف کارروائی سے روکنے کی استدعا مستردکردی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سنتھیا ڈی رچی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایف آئی اے سنتھیاڈی رچی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے،
آج صبح عدالت میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا جو عدالت نے سنا دیا، سینتھیا وکیل کے ہمراہ خود بھی عدالت میں پیش ہوئی تھی،سینتھیا کے وکیل عمران فیروز ملک نےمقدمہ اندراج سے متعلق سیشن جج کا فیصلہ پڑھ کر سنایا،سنتھیا ڈی رچی کے وکیل عمران فیروز ملک عدالت میں پیش ہوئے
عمران فیروز ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ ہمیں انکوائری پر نہیں، صرف مقدمہ اندراج پر اعتراض ہے،اس فیصلے کے کچھ دیگر پہلو بھی ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ اس فیصلے سے کیسے متاثر ہیں؟ یہ براہ راست مقدمہ درج کرنےکا حکم نہیں ہے،ایف آئی اے کو پہلے انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا ہے،
سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر
پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا
پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا
اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا
امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ 15 جون کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو پر مبینہ الزام تراشی کرنے والی امریکی خاتون سینتھیا ڈی رچی کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جسے سینتھیا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا