انڈس نیوز کی بندش، صحافیوں کا ملک ریاض کے گھر کے باہر دھرنا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معروف بزنس ملک ریاض کے گھر کے باہر انڈس نیوز کے ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے آپ نیوز کی بندش انڈس نیوز کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا
ملک ریاض جو کہ ملک کی امیر ترین شخصیات میں شامل ہیں پاکستان اور دنیا کی نظر میں فلاحی کام کرنے والی شخصیات کے طور پر اپنی پہچان رکھتے ہیں جبکہ ملک ریاض نے سب سے پہلے خود کو مضبوط کرنے کے لیے روزنامہ جناح سے شروعات کی اس کو بند کر دیا پھر آپ نیوز اس کے بعد انڈس نیوزبند کر کے ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا دوسری طرف ملک ریاض یہ بہت سارے فلاحی ادارے بنا رکھے ہیں غریب اور مجبور طبقے کی امداد کرتے ہوئے نظر آتے ہیں
اسلام آباد میں ملک ریاض کی رہائشگاہ کے باہر یہ دھرنا آر آئی یو جے کے صدر شکیل احمد کی قیادت میں دیا گیا جس میں مختلف تنظیموں کے صدر کے علاوہ نامور صحافیوں نے شرکت کی یہ دھرنا علامتی طور پر دیا گیا اگر ملک ریاض کو اور اس کی انتظامیہ کو حقائق سمجھ نہ آئے تو اگلے مراحل میں ہم ملک ریاض کے آفس کے باہر اور دیگر انتظامیہ کے گھروں کے باہر دھرنے دیئے جائیں گے
دوسری جانب نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے انڈس نیوزانتظامیہ کے اس رویے کی شدید مذمت کی ہے اورکہا ہےکہ ادارہ اپنے ورکروں اورصحافیوں کے واجبات اداکرے ورنہ پھرسخت احتجاج کیا جائے گا ،ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انڈس نیوز نے فی الحال احتجاج سے ڈرتے ہوئے یہ بہانہ اخذ کیا ہے کہ دوماہ کے لیے بند کیا جارہا ہے ، دوسری طرف نیشنل پریس کلب کی طرف سے انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ آپ جو بھی کریں لیکن جن ورکروں نے ادارے کے لیے محنت مشقت کی پہلے ان کے واجبات ادا کریں ورنہ پھرقانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے سخت مزاحمت کی جائے گی
تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ملک ریاض کو کہا جائے،آپ نیوز کے ملازمین کا جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کو خط
پنجاب پولیس نے ملک ریاض فیملی کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، حسان نیازی
ملک ریاض کے باپ سے پیسے لے کر نہیں کھاتا، کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ بات نا کی جائے، اینکر عمران خان
عظمیٰ تشدد کیس پر کمزور ترین ایف آئی آر بنائی گئی ، حسان نیازی کا شیریں مزاری سے تعاون کا مطالبہ
عظمیٰ تشدد کیس، مجھے خریدنے کیلئے بڑی بڑی آفرز کی جا رہی ہیں ، نہیں بکوں گا، حسان نیازی
عظمیٰ خان کی پریس کانفرس چینلز نے کیوں نہ دکھائی، طاقتور لوگ اثر انداز ہوگئے.
عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے
ملک ریاض کی فیملی کے تشدد و دھمکیوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر