گوجرانوالہ: سموگ اورآلودگی کا سبب بننے والے دو صنعتی یونٹ سیل

گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نا مہ نگار محمد رمضان نوشاہی)کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کا دیوان روڈ پر آلودگی کا سخت نوٹس ، سموگ اورآلودگی کا سبب بننے والے دو صنعتی یونٹ سیل کردئے گئے

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے آج دیوان روڈ یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے کے دورہ کا دورہ کیا ،دورہ کے دوران فضا میں سیاہ دھوئیں پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحولیات کو فوری ایکشن لینے کی ہدایات جاری کیں

جس پرمحکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیموں نے بسم اللہ سٹیل فرنس اور اعجاز سٹیل فرنس کو سیل کردیا ، دونوں فیکٹریوں کو ماحول دوست ٹیکنالوجی کے عدم استعمال پر سیل کردیا گیا

Comments are closed.