وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا تسنیم حیدر کے بیان پر ردعمل آگیا

0
49

اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر نامی شخص پاکستان مسلم لیگ (ن) لندن کا ترجمان نہیں۔اطلاعات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ تسنیم حیدر کا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں، کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ تسنیم حیدر کے پاس اگر ( ارشدشریف قتل کیس ) کے حوالے سے ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تسنیم حیدر کے ساتھ تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے، جعلسازی، جھوٹ اور فیک نیوز سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔

دوسرے جانب مسلم لیگ ن لندن کے رہنما زبیرگل نے کہا کہ تسنیم حیدر کے الزامات پر انہیں برطانوی عدالت لیکر جائیں گے۔زبیرگل کے مطابق تسنیم حیدر مسلم لیگ(ن) کے ہر گز ترجمان نہیں، یہ ڈرامہ ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹانے کیلئے رچایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تسنیم حیدر شاہ نے سنگین الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان پر حملہ اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی، نواز شریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں 3 ملاقاتیں ہوئیں، مجھے میٹنگ کے لیے بلا کر بتایا گیا کہ ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرنا ہے۔

تسنیم حیدر نے بتایا کہ پہلی میٹنگ 8 جولائی، دوسری 20 ستمبر اور تیسری 29 اکتوبر کو ہوئی، مجھ کہا گیا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ارشد شریف اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے، ناصر بٹ نے نواز شریف سے میرا تعارف گجرات کے مضبوط شخص کے طور پر کرایا۔

پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

Leave a reply