بھارت نے کشمیریوں کی‌ آواز دبا لی اب دہلی والوں کو کیسے روکے گا؟ قریشی

0
36

بھارت نے کشمیریوں کی‌ آواز دبا لی اب دہلی والوں کو کیسے روکے گا؟ قریشی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یوپی میں بھارتی علما سے ناروا سلوک پر ہرذی شعورکی آنکھ نم ہے، پریانکا گاندھی کوپولیس نے دھکے دیئے اورگلا دبانے کی کوشش کی،دنیاسمجھ سکتی ہے بھارتی پولیس کاعام آدمی سے رویہ کیا ہوگا۔ مودی سرکارٹس سے مس نہیں ہورہی،مودی سرکاراتنا آگے جاچکی کہ واپسی ممکن نہیں،کرفیولگا کر کشمیریوں کی آواز تو دبا لی،بھارت کے عوام کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت نے مواصلاتی بلیک آوٹ سے کشمیریوں کی آوازکودبایا،مودی سرکارپورے ہندوستان کے عوام کوکیسے روکے گی۔ کل بھارت میں ہوئے مظاہرے سب کے سامنے ہیں، بھارت میں یہ لڑائی کسی ایک مذہب،زبان تک محدودنہیں رہی ،دنیاکواس وقت خاموش نہیں رہناچاہئے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کہ بھارتی اقلیتیں عدم تحفظ کاشکارہیں،عالمی برادری نوٹس لے،خدشہ ہے بھارت کشمیر میں کوئی نیا ناٹک رچا سکتا ہے ،بھارت دو نظریات میں مکمل طور پر تقسیم ہوچکا ہے،بھارت میں لوگ ظالمانہ طرزعمل کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں،احتجاج کرنے پر 10ہزارطلباکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی،بھارتی حکومت مسلم اکثریتی علاقوں میں پولیس توڑ پھوڑ ،مکینوں پرتشدد کررہی ہے،بھارت جمہوری قدروں کو پامال کر رہا ہے،

رواں ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

Leave a reply