ان کے پاس ہمارے کافی اسٹوڈنٹس بیٹھے ہیں، وہ بھی واپس آئیں گے،آصف زرداری

ان کے پاس ہمارے کافی اسٹوڈنٹس بیٹھے ہیں، وہ بھی واپس آئیں گے،آصف زرداری

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالہ سے قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس جاری ہے

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ آرڈر آف دا ڈے پر توجہ دلانا چاہوں گا،آج ووٹنگ کا دن ہے،میں بنگلہ دیش سے کہانی شروع کر کے کہاں ختم کروں،میں پرسنل نہیں ہونا چاہتا، اکثر لوگ جذباتی ہو جاتے ہیں،جذباتی ہو کر کہتے ہیں کہ ان کی بندوق کی نالی پر میں ہوں،لیکن میں جذباتی نہیں ہوتا،سیاسی یونیورسٹی صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے،یہ کون سے ملکی ذخائر کی بات کر رہے ہیں، یہ سب تو میں چھوڑ کر گیا تھا ایک دن یہ لوگ سمجھیں گے، پولیٹیکل یونیورسٹی صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے،ان کے پاس ہمارے کافی اسٹوڈنٹس بیٹھے ہوئے ہیں، وہ بھی واپس آئیں گے، سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد مارکیٹ 700 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،میں نہیں چاہتا کہ آپ کیخلاف سپریم کورٹ جائیں اور کہیں کہ اسپیکر نے ووٹ نہیں کرایا، انہیں سمجھ نہیں آتا یہ کیا باتیں ہیں یہ کیا راز ہے، اگر میں نے کتاب لکھی تو اس میں سب ذکر کروں گا،سوائے ایک شخص کے ہم ہر فورس کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں،آپ سے درخواست ہے کہ ووٹنگ کروائیں،

مولانا اسعد محمود نے بھی کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ووٹ کرائیں اسپیکر صاحب آپ کہتے ہیں کہ میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چلوں گاآپ نے 3 اپریل کو بھی خط کا بہانہ بنا کر عدم اعتماد کو خارج کیا، وزیراعظم کی اسمبلی تحلیل کرنے کی ریکارڈڈ ویڈیو سامنے آئی،کیوں خط کی بنیاد پر عدم اعتماد کو خارج کیا گیا،اب آپ کے پاس مینڈیٹ نہیں رہا،آپ کا وزیراعظم اب پاکستان کا وزیراعظم نہیں رہا، بھٹو شہید کو آج بھی گالی دی جاتی ہےہم آئین اور پارلیمنٹ کی جنگ لڑرہے ہیں، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو وفاداریوں کی پاداش میں اغوا کیا گیا،ہم آئین اور پارلیمان کی جنگ لڑ رہے ہیں صرف شہبازشریف کو فون کیا گیا،یہ خط اور رولنگ کا مقدمہ سپریم کورٹ میں ہار چکے ہیں ہمیں قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں شرکت کا کوئی خط نہیں ملا، ہم پہلے روز سے ان کی حکومت تسلیم کرتے، صرف برداشت کررہے تھے،

قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ

اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ

عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ

عمران خان اب کس منہ سے یہ کام کرے گا؟ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو

قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟

قومی اسمبلی اجلاس، ق لیگ دھوکہ دے گئی

آخری بال تک کھیلنے والا بنی گالہ کے کمرے میں چھپ گیا ہے،ن لیگی رہنما کا دعویٰ

بریکنگ،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی؟

قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع،اسد قیصر صدارت نہیں کر رہے

قومی اسمبلی میں آخری گیند عمران خان کی منتظر

عمران پہلے بھی سیلیکٹڈ فیض یاب ہوا تھا اب ایک مرتبہ پھر فیض یاب ہونا چاہتا ہے بلاول

بلاول کو عورت مرد کی پہچان ہونی چاہئے، شیریں مزاری

سپریم کورٹ نے ہی سب طے کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیں،اسد عمر

Comments are closed.