انکار کرنے اور رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف جلد مکمل کیا جائے گا، کمشنر کراچی

کمشنر کراچی محمداقبال میمن نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کے لئے کراچی ٹاسک فورس کے کردار کو موثر بنایا جائے گا کوشش کی جائے گی جلد از جلد تمام رہ جانے والے اور انکار کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مکمل کیا جائے ۔انھوں نے یہ بات ہفتہ کو انسداد پولیو کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے ضلع شرقی میں پولیو مراکز کے دورہ کے موقع پر کہی انھون نے انسداد پولیو کوششون کا جائزہ لینے کے لئے گجرو پولیو ٹاسک فورس کی نگرانی قائم ایمر جنسی پولیو سینٹر کا دورہ بھی کیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی کمشنر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر کمشنر کو انسداد پولیو کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی بتا یا گیا کہ ایمرجنسی سینٹر میں اسپتال قایم ہے یہاں پولیو ڈراپس کے علاوہ بچوں کو دیگر حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جارہے ہیں اور طبی سہولتیں بھی شہریون کو فراہم کی جا رہی ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے پولیو وائرس کے خاتمہ کے لئے ہر ممکنہ جدوجہد کی جائے گی اور انسداد پولیو ان کی ترجیحات میں شامل ہوگی۔ انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو کی اگلی مہم کی تیاریاں جلد مکمل کی جائیں اور جلد کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس بلایا جائے ۔فیصلہ کیا کہ اجلاس میں ایمر جنسی آپریشن سینٹر سندھ کے افسران، عالمی ادارہ صحت، یونیسف ، بل اینڈ ملنڈا گیٹس فانڈیشن سمیت انٹرنیشنل پارٹنرز، تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، اور ماہرین شرکت کریں گے.

Comments are closed.