سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے جلسوں نے ثابت کردیا کہ عام آدمی انقلاب کیلئے تیار ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں نے ثابت کیا عام آدمی اس وقت انقلاب کیلئے تیار ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں آزاد سروے اور تجزئیے پی ٹی آئی کی کامیابی کی پیشگوئی کررہے ہیں۔دھاندلی کی کوشش بیکار ہے ہم انقلاب کے دھانےپرہیں۔
عمران خان کے جلسوں نے ثابت کیا ہے عام آدمی اس وقت انقلاب کیلئے تیار ہے،ضمنی انتخابات میں انڈیپنڈٹ سروے اور تجزیہ کار تحریک انصاف کی کامیابی کی پیشگوئ کر رہے ہیں،دھاندلی کی کوشش بیکار ہے ہم انقلاب کے دھانےپرہیں مقتدرقوتوں نےفیصلہ کرنا ہے انقلاب ووٹ سےآنا ہے یا سری لنکا کی طرز پر
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 12, 2022
ان کا کہنا تھا کہ مقتدرقوتوں نےفیصلہ کرنا ہے انقلاب ووٹ سےآنا ہے یا سری لنکا کی طرز پر۔








