انصاف کی فتح ہوگئی بابر خانزادہ کے قتل کی ملزمان پر ایف آئی آر درج ۔

0
36

ٹنڈو الہیار شہری بابر خانزادہ پولیس لاکپ میں حلاکت
انصاف کی فتح ہوگئی بابر خانزادہ کے قتل کی ملزمان پر ایف آئی آر درج ۔ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن عمران چانڈیو ایس ایچ او سی آئی اے امتیاز ڈومکی سمیت سات اہلکار نامزد۔
آج سے تین روز قبل ٹنڈو الہیار میں پولیس نے بھتہ وصولی کے لئے بابر خانزادہ کو گرفتار کیا تھا
پئسے نہ ملنے پر پولیس کی جانب سے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔جس کے بعد نوجوان کی لاش کو لاک اپ میں لٹکا کر خودکشی کا ڈرامہ بنایا گیا تھا ۔گزشتہ روز قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ ٹندو الہیار پہنچے تھے متاثرین سے ملاقات کی تھی ۔حلیم عادل شیخ متاثرہ خاندان کے ہمراہ تھانے پر ایف آئی آر کے اندراج کے لئے گئے تھے ۔

حلیم عادل شیخ نےسندھ اسمبلی فلور پر بھی مقتول بابر خانزادہ کا کیس ایوان میں پیش کیا تھا ۔آئی جی سندھ کے نوٹس لینے پر پولیس افسران سمیت اہلکاروں پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ آج یہ انصاف کی فتح ہوئی سندھ میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔سندھ میں اسی طرح پولیس عوام پر مظالم کر رہی اگر بالا افسران اسی طرح نوٹس لیتے رہے تو ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ آئی جی سندھ کا مشکور ہوں جنہوں نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی۔ بابر خانزادہ کے ورثا کے ساتھ ہیں ہر ممکن قانونی مدد کی جائے گی ۔ایڈووکیٹ علی پلھ کا مشکور ہوں جہنوں نے آواز اٹھائی۔ایڈووکیٹ علی پلھ و دیگر ان ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف ہر ظلم کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ سندھ میں جہاں بھی ایسے واقعات ہونگے ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔

Leave a reply