انسانی حقوق کا عالمی دن،وزیر خارجہ نے کشمیر کا ایشو ایک بار پھر اٹھا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم ہیومن رائٹس کےعالمی ڈیکلیئریشن کوتسلیم کرتے ہیں،

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انسانی حقوق کے عالمی دن اورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربیان میں کہا کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس ڈیکلیئریشن کا مذاق اڑایا جا رہا ہے،پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے،5 اگست 2019 سے لیکر آج تک 101 خواتین کی اجتماعی آبروریزی ہوئی، بین الاقوامی میڈیاکورسائی نہیں ،لیکن جو خبریں آرہی ہیں وہ تشویشناک ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق سلب ہیں،مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ہے،

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام ذمے داروں کو صورتحال سے آگاہ رکھنے کی کوشش کی ہے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ،صدرسلامتی کونسل کومسلسل صورتحال سے آگاہ رکھا ،آج ہندوستان کے اندر اقلیتیں سراپا احتجاج ہیں،بھارت کا سیکولراسٹیٹ اورسب سے بڑی جمہوریت کا تاثربری طرح متاثرہورہا ہے،

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ

کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کوروناکی دوسری لہرانتہائی سنگین ہے،50 سے 70 اموات روزانہ ہورہی ہیں،اپوزیشن کو اس وبائی صورتحال کو پیش نظر رکھنا چاہیے ،ہم جلسوں کیخلاف نہیں ،لیکن دنیا وبائی صورتحال اورخطرات سے آگاہ کررہی ہے،اپوزیشن کسی قومی مسئلے پربات کرناچاہتی ہے تو میں یہی کہوں گا کہ آئیے بات کیجئے،اپوزیشن اس نظام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے،آج جولوگ جمہوریت کے علمبرداربنتے ہیں وہی جمہوریت کونقصان پہنچارہے ہیں،

Shares: