ہسپتال کی چھت سے ملنے والی انسانی لاشوں کی تدفین کر دی گئی
نشتر اسپتال ملتان کی چھت پر لاوارث لاشوں کی موجودگی کا واقعہ لاشوں کی تدفین کر دی گئی
پولیس کے مطابق 21 مزید لاوارث لاشوں کی تدفین کا عمل مکمل کر لیا گیا 58 لاوارث لاشوں کی رات گئے سے ابتک تدفین ہوچکی ہے
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب طارق زمان گجر کا کہنا تھا کہ نشتر اسپتال ملتان میں لاشوں سے متعلق مسئلہ حل ہوگیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ہدایت پر اسپتالوں کا دورہ کیا وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ہدایت پر ڈاکٹرز کوچیک کیا گیا،نشتر اسپتال ملتان کے 58 لاوارث لاشوں کو دفنا دیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق آئندہ کوئی شکایت نہیں ملے گی،ڈاکٹر سے اپیل ہے ہمیں تمام تفصیلات مہیا کیا کریں،نشتر اسپتال ملتان کے 58 لاوارث لاشوں کا ڈی این اے کرکے دفنایا گیا،نشتر اسپتال ملتان میں جو لاشیں ہیں ان کا ریکارڈ موجود ہے،ہم نے خفیہ طور پر بھی لاشوں کا ریکارڈ چیک کر لیا ہے،نشتر اسپتال ملتان کی چھت پر اب کوئی لاش موجود نہیں ہے،نشتر اسپتال انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کیا ذمہ دار وں کے خلاف کارروائی کی گئی،
مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں
ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا
پرویز الٰہی نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں نشتر ہسپتال ملتان کے واقعہ پر سخت ایکشن لیا
واضح رہے کہ پنجاب کے شہر ملتان کے نشتر ہسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے کی خبروں نے تہلکہ مچایا ہوا ہے انسانی لاشوں کا چھت پر موجود ہونا اور کافی عرصے سے پڑے رہنے پر ہسپتال انتظامیہ کوئی معقول جواب نہیں دے سکی، ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ چھت پر انسانی لاشیں پڑی ہیں، اس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام جاگے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی نوٹس لیا،نشتر ہسپتال کی چھت پر لاشوں کی خبر کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے مشیر طارق زمان گجرنے دعویٰ کیا ہے کہ ہسپتال کے سرد خانے میں 200 لاشیں موجود تھیں، زبردستی سرد خانہ کھلوایا تو یہ انکشاف سامنے آیا، طارق زمان گجر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور بتایا کہ مجھے ایک شخص نے کہا اگر نیک کام کرنا ہے تو سرد خانے چلیں میں نے سرد خانہ کھولنے کا کہا تو نہیں کھول رہے تھے جس پر میں نے کہا اگر نہیں کھولا گیا تو ابھی ایف آئی آر کٹواتا ہوں سرد خانہ کھلوایا تو وہاں بہت ساری لاشیں تھیں ، اندازےکے مطابق 200 لاشیں سرد خانے میں تھیں، لاشوں پرایک کپڑا تک نہیں تھا اپنی 50 سالہ عمر میں پہلی بار ایسا دیکھا سپتال کی چھت پر لاشوں کو گدھ اور کیڑے کھا رہے تھے
200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام
شہر قائد، ایک ہفتے میں نالوں سے 11 لاشیں برآمد
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار