ساندہ پولیس نے پتنگ باز گرفتار کرکے مقدمات درج کئیے۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی اور ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کی ہدایت پر ملزمان سے تحقیقات کی گئیں۔پتنگ بازوں کی نشاندہی پر پتنگ وڈور ساز اور پتنگ فروش ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے 11 پتنگ وڈورساز اور پتنگ فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔08 پتنگ وڈور فروش ملزمان طاہر۔دانش۔صفدر۔کاشف۔یاور۔عثمان۔

03 پتنگ وڈور ساز ملزمان عامر۔خالد اور عمران کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 700 پتنگیں ۔شیشہ۔تندی۔کیمیکل ڈور کی 100 سے زاید چرخیاں برآمد۔ملزمان پتنگیں اور ڈور لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی فروخت کرتے تھے۔خونی کھیل سے بہت سی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں اور بہت سے لوگ زخمی بھی ہوئے۔پتنگیں اور ڈور سازی کی خرید وفروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے کامیاب کاروائی پر ایس ڈی پی او گلشن راوی ارشد حیات کانجو نے ایس ایچ او ساندہ خالد فاروق شیخ اورپولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کاروائی پر ایس ایچ او ساندہ خالد فاروق شیخ اور پولیس کو شاباش دی۔۔۔

Shares: