ڈی سی پشاور کے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس

0
42

ڈپٹی کمشنر پشاورشاہ فہد کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر محمد عارف، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر نیئر جمال ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر نوید خورشید، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر سیف اللہ ، کمپیونیکیشن آفیسر فیصل خان سمیت انتظامی افسران،محکمہ صحت، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ انسداد پولیو مہم کی کارکردگی اور کوریج کے حوالے سے جبکہ آنے والی انسداد پولیو مہم کے لئے مزید ضروری اقدامات اور کوریج کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔
ڈپٹی کمشنرپشاورشاہ فہد نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اورانسدادپولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

Leave a reply