گلوکار ساحر علی بگا کے بیٹے عزان علی بگا کا سونگ "بیسائیڈ می” ریلیز

اب میں رومانٹک گانے بھی گاؤں گا
azan ali bagga

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکار ساحر علی بگا کے بیٹے عزان علی بگا کا سونگ "بیسائیڈ می” ریلیز کے فوری بعد مقبولیت کے ریکارڈ بنانے لگا ہے۔غزان علی بگا اس سے پہلے دس سال کی عمر میں "بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے” اور”مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے” بھی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ یہ گانے آج بھی یوٹیوب اور دیگر نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز پر بلیونز ویوز حاصل کر چکے ہیں۔ان گانوں کے لئے ساحر علی بگا نے میوزک کمپوزر کی حیثیت سے اور میجر عمران رضا نے سانگ رائٹر کی حیثیت سے کام کیا تھا۔

اب عزان علی بگا نے باقاعدہ اپنا گانا "بیسائڈ می” جاری کیا ہے۔ ”عزان علی بگا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر قومی گلوکار بننا چاہتے ہیں”، کیونکہ ان کا موسیقی کا سفر قومی گانے سے شروع ہوا تھا۔ غزان علی بگا نے کہا کہ اب میں رومانٹک گانے بھی گاؤں گا۔عزان علی بگا نے امید ظاہر کی کہ اپنی محنت اور مخلصانہ کوششوں سے وہ اپنے والد کی طرح لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائیں گے۔یاد رہے کہ ساحر علی بگا ملک کے معروف کمپوزر اور سنگر ہیں ان کے کریڈٹ پر بہت بڑے ہٹس نمبر ہیں.

 

میں خواتین کے ساتھ تُو تڑاک نہیں‌کرتا شاہ رخ خان

والد کی فلموں کے لئے میں‌موزوں نہیں ہوں عاشر وجاہت

میرا نے اپنے بھائی کےلئے دعائوں کی اپیل کر دی

Comments are closed.