انسداد منشیات کے لئے زندگی ایپ کا افتتاح، منشیات کے خلاف جنگ میں قوم ساتھ دے، وزیراعظم

0
40

انسداد منشیات کے لئے زندگی ایپ کا افتتاح، منشیات کے خلاف جنگ میں قوم ساتھ دے، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات کےلیے زندگی ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب ہوئی،وزیراعظم عمران خان بھی تقریب میں شریک ہوئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت شہریارآفریدی نے کہا کہ منشیات نسلوں کوختم کررہی ہے،نوجوان نسل میں منشیات سےمتعلق آگاہی ضروری ہے،منشیات فروش سماج دشمن ہیں،تدریسی اداروں میں منشیات کااستعمال باعث تشویش ہے،

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا زندگی ایپ لانچ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان میں دو ایشوز ہم سمجھ نہیں رہے ینگ جنریشن ان سے تباہ ہو رہی ہے، ایک نشہ ،سکولوں میں اب ڈرگز ہے، ایک وقت میں یونیورسٹی بارے سنا جاتا تھا اب سکولوں‌میں بھی نشہ آ گیا ہے، بچوں کو ڈرگز پر لگایا جا رہا ہے جو بے سمجھ ہیں،دوسرا ہماری گورنمنٹ آئی ہے ہم اس پر کام کر رہے ہیں، بچوں سےجنسی زیادتی کےبڑھتےواقعات بھی تباہ کن ہیں،بچوں سےزیادتی کےواقعات پرلوگ شرم کی وجہ سےبات نہیں کرتے،

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

مشرق وسطیٰ جنگ کی طرف، ہائی پروفائل قتل کا امکان،سعودی عرب پر بھی حملہ ہو سکتا ہے، قریشی

مشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاکستان کس کا ساتھ دے گا؟ وزیر خارجہ نے کیا اہم اعلان

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں، موبائل فون کی وجہ سے دونوں چیزوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور معاشرے میں تباہی پھیل رہی ہے، ہم پورے زور سے اس کا مقابلہ کریں گے، قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ اے این ایف اور صرف پولیس کو ہم چھوڑ دیں تو ذہنوں سے نکال لیں کہ اس کو ختم کر لیں گے اس کے لئے قوم کو کردار ادا کرنا پڑے گا جب قوم فیصلہ کرتی ہے تو معاشرے میں بہپتری آتی ہے، ہم ایپ کے ذریعے آگاہی دیں گے، والدین کو بھی بتائیں گے، سکول کے اساتذہ، علماء کا بڑا کردار ہے وہاں بھی آگاہی دینی چاہئے ،جب تک معاشرہ اکٹھا نہیں ہو گا ہم یہ جنگ نہیں جیت سکتے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آئس نشہ بہت زیادہ پھیل رہا ہے میں نے آئی جیز سے پوچھا، جتنا اچھا سکول اتنی زیادہ وہاں پھیل رہی ہے، جو بچے نشہ کرتے ہیں ان کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے، سب سے اہم ہے کہ معاشرے میں آگاہی نہیں ہے،اگر میں آئی جیز سے بریفنگ نہ لیتا تو میں خود نہ سمجھ سکتا، اس حوالہ سے کتاب تمام سکولوں میں جانی چاہئے، جو بچے نشہ شروع کرتے ہیں ان کو پھر پتہ ہی نہیں چلتا، سب اداروں نے ملکر مہم چلانی ہے، نشہ کے حوالہ سے مافیاز لگے ہوئے ہیں ،اب ان کے لئے بہت زیادہ پیسہ انوالو ہے اسلئے وہ پیسہ کھلا دیتے ہیں، کے پی کے کے آئی جی کو کہا کہ ان پر ریڈ کرو تو پتہ چلا کہ پولیس سے ان کو پہلے ہی انفارمیشن مل چکی تھی.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منشیات کے خلاف پورے ملک میں مہم مساجد اور سکول کی سطح پر چلانے کی ضرورت ہے، بچوں کے ساتھ زیادتی بہت بڑا ایشو ہے،پاکستان اس حوالہ سے شرمناک چیز ہے، بہت آگے جا چکے ہیں، قومی سطح پر اور صوبائی سطح پر ایڈمنسٹریشن اس حوالہ سے آگاہی دیں گی اور ہم مقابلہ کریں گے.

اقوام متحدہ کےادارے ڈرگزاینڈ کرائم کےمطابق پاکستان کی 6.7 ملین آبادی منشیات نوشی میں مبتلاہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ منشیات کی روک تھام کےلیے موبائل اپلیکیشن "زندگی” کا اجراء کیا گیا،جس کاافتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا،اس اپلیکشن سےمنشیات کی روک تھام میں مدد ملےگی۔

Leave a reply