لاہور:،ایف اے ٹی ایف اجلاس کی اندرونی کہانی ،باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ ،اطلاعات کے مطابق کل ایف اے ٹی ایف کے اہم اجلاس میں اصل گفتگو کیا ہوئی کون کس کےساتھ کھڑا ہوا اورکس نے ٹرخایا اس حوالے سے باغی ٹی وی نے اجلاس کی اندرونی کہانی پیش کردی ہے جس کے مطابق .پاکستان پہلے ہی گرے لسٹ کے بارے میں جانتا تھا کہ پاکستان کوگرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے خلاف ووٹنگ کے دوران ہندوستان ، افغانستان ، تھائی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا۔
ایف اے ٹی ایف کے اس اہم اورفیصلہ کن اجلاس میں چین ، ترکی ، ملائشیا ، آسٹریلیا نے پاکستان کی بھرپورحمایت کی۔
اس اہم اجلاس میں پاکستان کے فطری مخالف ملک مریکہ نے پاکستانی اقدامات کوتسلی بخش قرار دیتے ہوے حوصلہ افزا قرار دیا
اس اہم اجلاس میں تین ملکوں نے پاکستان کا ساتھ دینے سے معذرت کرلی اورپھرغیرجانبداررہنے کا فیصلہ کیا ان میں متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب اور بنگلہ دیش ہیں
پاکستان نے اس اہم اجلاس میں باور کرایا کہ پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پرعمل کرلیا ہے اورباقی چھ نکات پرعمل جاری ہے
اس اہم اجلاس میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کویہ باورکرایا کہ باقی 6 نکات پر کام کریں اور 3 ماہ کے اندر تعمیل ککاو یقینی بنائیں تاکہ پاکستان فروری 2021 میں وائٹ لسٹ میں آجائے
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پاکستان نے بھارت کوبلیک لسٹ کروانے کے لیے زبردست لابنگ شروع کردی ہے
پاکستان نے اس اجلاس میں واضح کیا کہ بھارت خوش ایف اے ٹی ایف کی پالیسیوں کی مخالفت کررہا ہے۔
پاکستان نے اس موقع پر یہ ثابت کیا کہ ہندوستان میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا سمیت منی لانڈرنگ میں 44 بینک ملوث ہیں۔
پاکستان نے اس موقع پریہ بھی ثابت کیا کہ پاکستان میں بھارت دہشتگردی کروارہا ہے اوراپنے ایجنٹون کومنی لانڈرنگ کے ذریعے رقوم بھیج کرپاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے جس کی واضح مثال کلبھوشن یادیو کی ہے
پاکستان نے اس اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ ہندوستان کے کیرالہ اور کرناٹک میں تربیتی کیمپ موجود ہیں جو پاکستان میں دہشت گردی کی کاررائیوں کے لیے بھیجے جاتے ہیں