سلیکان و یلی: انسٹاگرام نے سوشل میڈیا پریشرمیں کمی کے لیے لائیک چھپانے کا فیچر متعارف کروادیا ہے۔
باغی ٹی وی : گزشتہ ماہ انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسری نے صارفین کو ٹویٹر پر ایک نئی خصوصیت کے بارے میں آگاہ کیا تھا جو جلد ہی انسٹاگرام پر منظر عام پر آنے والا ہےاس نئے فیچر میں استعمال کنددہ اس بات کا انتخاب بھی کر سکیں گے کہ آیا وہ کسی دوسر کے صارف کی پوسٹ پر موجود لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
گزشتہ برس مارچ کے7 شروع میں صارفین کی ایک مختصر تعداد پر اس فیچر کی آزمائش کی گئی جو کہ کامیاب رہی تاہم اب کمپنی اسے اپنے تمام صارفین کے لئے متعارف کرا دیا ہے اس فیچر کی بدولت استعمال کنندہ پوسٹ کو لائیک کرنے والے افراد کا یوزر نیم تو دیکھ سکیں گے، لیکن لائیک کی مجموعی تعداد کو نہیں دیکھ پائیں گے۔
انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسری کا اس بارے میں کہنا ہےکہ اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد استعمال کنندہ کی تشویش اور شرمندگی کو کم کرنا ہے کیونکہ اکثر اور بیشتر استعمال کنندہ اپنی پوسٹ پر لائیک کی تعداد دیکھ کر ذہنی دباؤو کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اور اس طرح کے مسائل زیادہ تر نوجوان صارفین میں پائے جاتے ہیں۔
انسٹاگرام پرغیراخلاقی پیغامات کی روک تھام کے لئے نئے فیچر کی آزمائش
تاہم اب اس نئے ٹول کی بدولت صارفین اپنی پوسٹ پر لائیک کی تعداد کو چھپا سکیں گے۔ تاہم اس فیچر کے ساتھ استعمال کنددہ پوسٹ کو لائیک کرنے والے فالوور کے نمبر کے بجائےنام کو دیکھنے کا اہل ہوگا۔
یاد رہے کہ 2019 میں بھی انسٹا گرام نے اپنے اس فیچر کی آزمائش شروع کی تھی، تاہم یہ تجربہ محدود صارفین اور منتخب خطوں میں کیا گیا تھا لیکن کورونا کے بعد کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے کمپنی نے اپنی توجہ دیگر اہم فیچرز پر مرکوز کر دی تھی-
حال ہی میں آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ہونے والے مطالعے میں نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے استعمال اور دماغی صحت کے درمیان تھوڑا ربط ظاہرہوا تھا تاہم اب اسے دنیا بھر میں فعال کردیا گیا ہے اس فیچر پر ہونے والے تجربے اورتحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ لائیک چھپانے سے صارفین کے طرز عمل میں تھوڑے اچھے اثرات مرتب ہوئے تھے۔
اپنے صارفین کو ذہنی دباؤ سے بچانے کے لئے انسٹاگرام کی انوکھے اور حیرت انگیز فیچر کی آزمائش
جبکہ ابتدا میں ہائیڈ لائیک صارف کو صرف اتنی اجازت دیتا تھا کہ وہ دوسرے صارف کے لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا چاہتا ہے یا نہیں۔ لیکن اب کمپنی استعمال کنندہ کو یہ آپشن دے رہی ہے کہ وہ اپنے لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا اور ظاہر کرنا چاہتا ہے یا نہیں ۔
اس فیچرکوفعال کرنے کے لیے نئے پوسٹ کے سیکشن میں جا کر ’ہائیڈ لائیک‘ اور ’ویو کاؤنٹ‘ کو منتخب کریں۔ جب کہ صارف کسی مخصوص پوسٹ پر بھی لائیک چھپانے کے فیچر کو فعال یا غیر فعال کرسکتے ہیں۔








