مختصر کپڑے پہننے کے باعث ہر دم تنازعات میں گھری عرفی جاوید نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسٹاگرام تو میری ساس بن چکا ہے جب بھی میں اس پر اپنی کوئی تصویر لگاتی ہوں تو مختلف لوگوں کے کمنٹس اور گندی گالیاں‌سننے کو ملتی ہیں. مجھے تو یہ سمجھ نہیں آتی کہ آخر کیوں مجھے اتنا ٹرول کیا جاتا ہے؟ کیا میں آپ لوگوں کی گھر والی ہوں ؟ عرفی جاوید نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے شاید سب مردوں سے شادی کر لی ہے ، جو ہر کسی کو میری اتنی فکر ہے کہ میں کیا پہن رہی ہوں کیا نہیں‌پہن رہی . عرفی جاوید نے کہا کہ بھئی میں ایک آزاد شہری ہوں آزاد ملک میں رہتی ہوں تو کیوں‌مجھ پر پابندیاں لگانا چاہتے ہو؟‌

عرفی جاوید نے کہا ہے کہ شوبز میں بہت ساری لڑکیاں بولڈ کپڑے پہنتی ہیں ، صرف میرے ہی پچیھے کیوں پڑے ہوئے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں بہت شرمیلی تھی ابو سے جب پہلی بار کہا کہ فیشن ڈیزائنرز بننا ہے تو وہ بولے آرام سے بیٹھ جائو تمہیں درزی کیوں‌ بننا ہے بس ہائوس وائف بنو. انہوں نے کہا کہ میرے گھر والے میرے شوبز میں آنے کے خلاف تھے لیکن میں‌نے اپنے خواب پورنے کےلئے سب سے ٹکر لی اور آج میں جس مقام پر ہوں بہت خوش ہوں.

Shares: