گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی میڈیا سے گفتگو جس میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی بھی مان رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدارہے ۔ پی ڈی ایم کے سینیٹ کے دیگر امیدواربھی اسٹیبلشمنٹ کی غیر جانبداری تسلیم کررہے ہیں ۔ پاک افواج کسی ایک جماعت کی نہیں 22کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے۔ سیاسی مفادات کیلئے کسی کو بھی اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج موجود ہے ۔ ہم اداروں کے 100فیصد غیرسیاسی ہونے پر یقین رکھتے ہیں ۔ پاکستان کے اداروں کی اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا۔ اگر آج اپوزیشن کے کچھ لوگ افہام تفہیم کی بات کر رہے ہیں تو ہم ویلکم کرتے ہیں ۔ 3مارچ کو سینیٹ انتخابات کے بعدبھی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سیاسی جماعتیں صرف اس فیصلے کو ہی مانتی ہیں جو ان کے حق میں آتا ہے۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈ یٹ کو تسلیم کر لیں توکوئی لڑائی نہیں ہوگی۔ پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ہم نے شفافیت کو یقینی بنایا ہے۔ اگر ہم پنجاب میں زیادہ امیدوار لاتے تو پھر ہارس ٹریڈنگ کی بات ہوتی ۔

Shares: