چینی ‘ آٹا ‘ گھی کے سٹاک ہولڈرز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )نئے ہدایت نامے کے تحت چینی 100کلو گرام کی 50 بوریاں ‘50کلو گرام کی 160 بوریاں ‘
گھی 16کلو گرام کے 100کارٹن ‘ آٹا 20کلو گرام کے 100 تھیلے سٹاک کئے جاسکتے ہیں
مزید سٹاک کیلئے تاجروں کو متعلقہ اے سی سے اجازت طلب کرنا ہوگی
آٹے کا 20کلو گرام تھیلا80چینی ‘ آٹا ‘ گھی کے سٹاک ہولڈرز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
آٹے کا 20کلو گرام تھیلا808 روپے ‘ چینی 70روپے فی کلو گرام ‘ گھی کی قیمت 140۔180 روپے مقر ر کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر راشد منصور کو بریفنگ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے چینی ‘ آٹا او رگھی کے سٹاک ہولڈر زکیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کی تحت چینی کا تاجر سو کلو گرام کی پچاس بوریاں او رپچاس کلو گرام کی سو بوریاں ‘ گھی کا سٹاک ہولڈر 16کلو گرام کے سوکارٹن او رآٹے کا سٹاک ہولڈر بیس کلو گرام کے سو تھیلے رکھ سکے گا جبکہ مزید سٹاک کیلئے اسے اپنی تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر سے اجازت طلب کرنا ہوگی ۔ اس امر کا انکشاف سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر راشد منصور کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آسیہ گل او رایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کے علاوہ پرائس کنٹرولر مجسٹریٹس ‘ انڈسٹری ‘ لائیوسٹاک ‘ زراعت او ردیگر اداروں کے افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ ضلعی انتظامیہ نے پندرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کااز سر نو تعین کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔ عدم پیروی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے ۔ اس طرح حکومت کی طرف سے آٹے کے بیس کلو تھیلے کے قیمت 808 روپے‘ چینی کی 70 روپے فی کلو اور مختلف برانڈ کے گھی کی قیمت 180سے 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔ ضلع بھر میں 7مارکیٹ کمیٹیاں کام کررہی ہیں ۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے تحصیل شاہپور میں مارکیٹ کمیٹی نہ ہونے کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیا کہ تمام دکانوں پر کاغذ کی ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے کہ وہ دکانوں ‘ مارکیٹوں اور منڈیوں میں بڑے بورڈ آویزاں کریں جہاں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں جلی حروف میں درج ہوں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر میں کسان پلیٹ فارم قائم کئے جارہے ہیں جہاں کاشتکار بغیر کوئی ٹیکس او رکمیشن ادا کئے اپنی سبزیوں کو لاکر فروخت کر سکے گا ۔ صوبائی سیکرٹری نے عام مارکیٹوں ‘ فروٹ وسبزی منڈیوں کی جدید انداز میں مانیٹرنگ کرنے او رمقرر کردہ قیمتوں کے بارے میں عوام الناس میں آگاہی کےلئے پرنٹ ‘الیکٹرانک او رسوشل میڈیا کو استعمال میں لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کی طرف سے دی گئی بریفنگ میں بتایاگیا کہ ضلع بھر میں آٹا ‘ گھی ‘ چینی او ردالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں سٹاک موجود ہے ۔ضلع بھر میں تعینات 29پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم نومبر سے اب تک 121 مارکیٹوں کے دورے کئے اور 893دکانوں کی چیکنگ کی او رقانون شکنی کے مرتکب 166 دکانداروں کو مجموعی طورپر تین لاکھ72ہزار دو سو روپے جرمانہ کیاگیا ۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 26ہزار 585چیکنگ کیں ۔4919دکانداروں کو ایک کروڑ پچاس لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ 95دکانداروں کے خلاف ایف آئی آردرج کرواکر 76 کو گرفتار کیاگیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایاکہ قیمت پنجاب ایپ پر ضلع بھر سے درج 545شکایات میں سے 438 کو حل کروا دیاگیا ۔ 16 شکایات پر کارروائی جاری ہے ۔ چار افراد کو گرفتار ‘ سات کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی جبکہ 103دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ بعدازاں صوبائی سیکرٹری نے اے ڈی سی آر اور اے سی سرگودہا کے ہمراہ سبزی وفروٹ منڈی او رکریانہ کی مختلف دکانوں کا اچانک معائنہ کیا او روہاں پر موجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ‘کوالٹی اورمقدار کاجائزہ لیا ۔

Comments are closed.