وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے سے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا کہ فوری طور ملک میں انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے ،الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے سات ماہ مانگے ہیں، ملک میں اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے.

وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہلے قانونی اور انتخابی اصلاحات کرنا ہیں، کچھ اصلاحات بجٹ سے پہلے اور کچھ بجٹ کے بعد کریں گے، تاہم انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے سے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے انتخابی اصلاحات کے بعد ہی انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے گا، الیکشن کمیشن نے بھی انتخابات کیلئے سات ماہ مانگے ہیں موجودہ صورتحال میں اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے.

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، حکومت نےعمران خان کے خلاف توہین کے مقدمات کے بارے میں پیپلز پارٹی سے رائے نہیں لی گئی، عمران خان تحریک حکومت کے خلاف نہیں بلکہ ریاست کے خلاف چلا رہا ہے، خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی. پنجاب میں وزیراعلی حمزہ شہباز کے پاس چار ووٹوں کی اکثریت ہے۔

Shares: