انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کےا ختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 6 روپے 63 پیسے کم ہوا اور ایک ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔
آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر ڈالر 3 روپے 46 پیسے سستا ہوا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہو کر 277.92 روپے رہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3.50 روپے کم ہوا اور ایک ڈالر 279 روپے کا ہے۔ دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت مزید سینکڑوں روپے کم ہو گئی۔ جبکہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی کمی ہوئی ہے، 2000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 98 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔
جبکہ اس بارے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ڈالرز کو ضرور کم ہونا چاہئے اور سونا بھی سستا ہو لیکن حقیقت ہے کہ ملک میں بہت زیادہ مہنگائی ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ غریب عوام کا سوچے اور انہیں کوئی ریلیف دیا جائے تاکہ ان کے حالات بہتر ہوں