انتخابی اصلاحات کے لیے فی الفور آل پارٹیز اجلاس طلب کیا جائے ، سید مصطفیٰ کمال

0
69

انتخابی اصلاحات کے لیے فی الفور آل پارٹیز اجلاس طلب کیا جائے ، سید مصطفیٰ کمال

باغی ٹی وی :نارتھ ناظم آباد ریزیڈنسی کمیٹی کی دعوت پر چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی بلاک این نارتھ ناظم آباد میں علاقہ معزیزین اور تاجر برادری کے نمائندوں سے خطاب کیا . انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن پاکستان میں انتخابی اصلاحات کے تاریخی موقع کو سیاسی مفادات اور سیاسی زاویے کا شکار نا ہونے دیں،

انتخابی اصلاحات کے نادر موقع کو پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی، عوام الناس کا جمہوریت پر اعتماد اور اعتبار کی بحالی کے لئے استعمال کیا جائے، بصورتِ دیگر ہماری کئی نسلیں ناقابلِ تلافی نقصان بھگتیں گی، حکومت وقت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ فیصلے سے انتخابی اصلاحات عمل میں لائے، پیپلز پارٹی 13 سالوں سے سندھ میں برسر اقتدار ہے، پچھلے 10 سال میں این ایف سی کی مد میں 8 ہزار 342 ارب روپے ملنے کے باوجود سندھ تباہ و برباد ہے۔

پاک سر زمین پارٹی حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ انتخابی اصلاحات کے حصول کے لئے فی الفور آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے، جس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ رائے کیساتھ انتخابی اصلاحات کے لئے قانون سازی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج موجودہ اور سابقہ وزرائے اعظم، وزرائے اعلیٰ، وزراء اور مشیران کی سیاسی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ پاک سر زمین پارٹی قوم کی واحد امید بن کر ابھر رہی ہے۔

Leave a reply