انٹیلی جنس رپورٹ پر سندھ پولیس کی بڑی کارروائی
کراچی حساس اداروں کی انٹیلی جنس رپورٹ پر ا یسٹ پولیس کی سندھی مسلم میں بڑی کارروائی،اداروں کے نام پر شہریوں کو حراسان کرنے والا افضل اسلام نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے رائفل گرنیڈ برآمد کرلیا گیا.ملزم افضل اسلام کے خلاف مقدمہ ایکسلوزو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا .ملزم وفاقی حساس اداروں کے افسران کے نام پر شہریوں کو دھمکانے اور سادہ لوح افراد کو بلیک میل کرنے میں مبینہ ملوث ہے ،ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 203/2021 درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ،ملزم اس سے قبل بھی کئی مرتبہ گرفتار ہوچکا ہے ملزم سے وفاقی وزیر کا فرنٹ میں بن کر شہریوں سے ریکوری، قبضہ خالی کرانے اور دھمکانے کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے.