این سی او سی نے بزرگ شہریوں کے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا

این سی او سی نے بزرگ شہریوں کے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا

باغی ٹی وی : این سی او سی نے ملک میں صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے شرح اموات بزرگ افراد میں زیادہ ہے، بزرگ افراد کورونا وائرس ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔70سال سےزائدعمرکےشہریوں کوواک ان ویکسی نیشن سہولت فراہم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے . اجلاس میں‌فیصلہ کیا گیا کہ 60تا 70سالہ شہریوں کی کوروناویکسی نیشن معمول کےمطابق جاری رہے گی،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے منعقدہ اجلاس میں تمام صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے این سی او سی کے اجلاس میں شرکت کی۔

این سی او سی کے اجلاس کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتی شرح پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔این سی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے داخلے کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مزید 2 ہزار 253 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 29 اموات ہوئی ہیں پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 537 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ7 ہزار453ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد22ہزار38ہے۔ 5 لاکھ 71 ہزار878افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کرونا سے پنجاب میں 5 ہزار769 اموات ہو چکی ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 458، خیبر پختونخوا 2 ہزار159، اسلام آباد میں 526، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 48 ہزار81، خیبر پختونخوا 76 ہزار104، سندھ 2 لاکھ 61 ہزار 411، پنجاب میں ایک لاکھ 86 ہزار659، بلوچستان 19 ہزار220، آزاد کشمیر 11 ہزار11 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.