باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیا ت کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے اپنی سماعت کی توسیع پر ردعمل دیتےہوئے کہا کہ اس اقدام سے ثابت ہو چکا ہے کہ موجودہ حکومت انتقام کی سیاست کر رہی ہے.آج انصاف کا جنازہ نکل گیا ہے.حکومت مرضی کے جج لگا کر اپوزیشن پر بنائےگئے جھوٹےکیسز کو طول دے رہی ہے . لیکن اس کے یہ تمام ہتھکنڈے ہمیں ہمارے رستے سے نہیں روک سکیں گے.
واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت لاہور میں رانا ثنااللہ کے خلاف کیس 7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، کسی قسم کا ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا

Shares: