عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی:سول ایوی ایشن کے آڈٹ کا اعلان

0
108

کراچی : عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی:سول ایوی ایشن کے آڈٹ کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن کے سیفٹی آڈٹ کیلئے عالمی ہوابازی تنظیم اکاؤ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ٹیم 10 دسمبر تک سی اے اے کا مکمل آڈٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ہوابازی تنظیم کی جانب سے سول ایوی ایشن کے سیفٹی آڈٹ کے معاملے پر جونین نائے کی سربراہی میں اکاؤ کی 9رکنی آڈٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم 10 دسمبرتک سی اے اے کا مکمل آڈٹ کرے گی، اس دوران سی اے اے کے مختلف شعبہ جات کا مکمل آڈٹ کیا جائے گا۔

عالمی ہوابازی کی تنظیم کی جانب سے ایئرنیوی گیشن، ایروڈرومز، ایئراسپیس اور مختلف ایئرپورٹس سمیت اکاوٴایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کا بھی آڈٹ ہوگا۔

ٹیم کوپی آئی اےطیارہ حادثےکی تحقیقات سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ ٹیم پی آئی اے کےفلائٹ سیفٹی مانیٹرنگ سمیت شعبہ انجینئرنگ کا بھی دورہ کرے گی۔ڈی جی سی اےاےکی سربراہی میں عالمی آڈٹ ٹیم کو پری آڈٹ بریفنگ دی جائے گی۔

دوسری جانب برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کا وفد اتوار کو لاہور پہنچے گا، چاررکنی وفد پیر کو لاہورایئرپورٹ کی سیکیورٹی سے متعلق جانچ پڑتال کرے گا۔

برطانوی وفد کوایئرپورٹ منیجر لاہور ایئرپورٹ سے متعلق بریفنگ دیں گے ، دورے کا مقصد لاہور سے براہ راست برطانیہ کی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچنا ہے۔

برطانوی سیکیورٹی ٹیم لاہور کے بعد کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ بھی کرے گی جبکہ برطانوی سیکیورٹی ٹیم کو جوائنٹ سرچ بیگجز کاوٴنٹر کا بھی دورہ کرایا جائے گا، اس دوران برطانوی وفد سامان، اسکریننگ اوردیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ پڑتال کاجائزہ لےگا۔

Leave a reply